خبرنامہ

تصویریں کھنچوانے کے شوقین شیروں کا خاندان

تصویریں کھنچوانے

تصویریں کھنچوانے کے شوقین شیروں کا خاندان

نئی دہلی:(ملت آن لائن) قطار میں بیٹھے شیروں کی فیملی فوٹو نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے ہیں۔ بھارتی ریاست گجرات کے جونا گڑھ گیر جنگل میں شیروں کی ایک فیملی نے کیمرے کے سامنے منفرد انداز میں ایک دوسرے کے پیچھے بیٹھ کر قطاربنالی۔ شیروں کی اس خوبصورت فیملی فوٹو کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ تصاویر لینے والے فوٹو گرافر نے بتایا کہ وہ جنگل میں اپنے معمول کے فیلڈ ورک پر تھا کہ اچانک ایک مادہ شیر اس کے سامنے آکر بیٹھ گئی جس کے پیچھے پیچھے ایک ایک کرکے اس کے بچے بھی آگئے اور حیران کن طور پر سب اس انداز میں بیٹھے کہ قطار بن گئی۔ فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ اس نے موقع غنیمت جانتے ہوئے شیروں کی فیملی فوٹوگراف بنالی جسے ہر دیکھنے والے نے بہت پسند کیا۔
………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…مشرقی چین میں چنگاریاں کھانے کا منفرد تہوار

بیجنگ (ملت آن لائن) چین کے مشرقی علاقے میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ایک خصوصی تہوار منایا جاتا ہے جس میں لوگ چنگاریوں سے کھیلتے ہوئے اس کی چمکتی دمکتی پھلجھڑیوں کے درمیان میں سے گذرتے ہیں اور ان چنگاریوں کے اوپر کھڑے ہوکر انہیں کھانے کی کوشش کرتے ہیں۔نئے سال پر منائے جانیوالے اس تہوار میں شریک لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اس طرح وہ بدروحوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ان کا عقیدہ ہے کہ یہ عمل انہیں بدروحوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔چین کے صوبے فوجیان میں سالانہ رسم منائی جاتی ہے جس میں مرد چنگاریوں پر جھک کر انہیں کھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ دس سیکنڈ تک چنگاریوں کے اوپر رہتے ہیں ،اور باہر آتے ہیں تو جلد پر چنگاریوں سے جھلسنے کے نشان ہوتے ہیں ۔ اس تقریب کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔