خبرنامہ

تہران، سعودی سفارت خانے پر حملے کے 5 مجرموں کی اپیل منظور

تہران: (ملت+اے پی پی)ا یران میں ایک عدالت نے دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر حملے کے سزایافتہ 5مجرموں کی اپیل منظور کر لی ہے۔ان مدعا علیہان میں سے بعض کی پیروی کرنے والے ایک وکیل مصطفیٰ شبانہ نے تہران میں نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ماتحت عدالت نے 19 مشتبہ ملزموں میں سے 6کو قصور وار قرار دے کر 6 ،چھے ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ بعض کو معطل سزا کا حکم دیا تھا اور باقی کو بے گناہ قرار دے کر بری کردیا تھا۔انھوں نے بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے بعض مجرموں کی اپیل منظور کر لی ہے۔سعودی عرب کے سفارتی مشنوں پر حملوں کے الزام میں21 مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔تاہم بعد میں ان میں سے بیشتر کو عدالتی کارروائی کے بعد بری کیا جا چکا ہے اور جو چند ایک سزایافتہ ہیں ،ان کی اپیل بھی منظور کر لی گئی ہے۔