خبرنامہ

تہران میں مردہ درخت خوبصورت فن پاروں میں تبدیل

تہران میں مردہ

تہران میں مردہ درخت خوبصورت فن پاروں میں تبدیل

تہران(ملت آن لائن) ایرانی دارالحکومت تہران میں سینکڑوں مردہ درختوں کے تنوں کو خوبصورت فن پاروں میں تبدیل کر دیا گیا۔ ایرانی دارالحکومت تہران کی سڑک خیابان ولی عصر پر بے شمار قدیم اور تناور درخت موجود ہیں۔ماہر کاریگروں نے تہران میں خیابان ولی عصر میں درختوں کو تراش خراش کے بعد نئے انداز میں رنگوں سے سجا دیا گیا ان میں سے کئی درخت مردہ ہوچکے ہیں۔ اس سال بہار کی آمد کے موقع پر چند فنکاروں نے ان مردہ درختوں کو تراش کر خوبصورت شکل دیدی کچھ درختوں پر مختلف رنگ بھی کئے گئے جس کے بعد یہ زیادہ حسین نظر آنے لگے ۔درختوں کو خوبصورت فن پاروں میں تبدیل کردئیے جانے کے بعد تہران کی یہ شاہراہ اور بھی خوبصورت ہوگئی ہے ۔