خبرنامہ

تیراک کی سمندر میں شارک سے چھیڑ چھاڑ

تیراک کی سمندر میں شارک سے چھیڑ چھاڑ

لاہور (ملت آن لائن) یوں تو شارک کو خوف و دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن اس تیراک کے تو کیا ہی کہنے جس نے شارک کیساتھ تیراکی کرکے خود کو خطروں کا کھلاڑی ثابت کر دکھایا ہے۔ بہادر تیراک نے سمندر میں شارک کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے 700 پونڈ وزنی مچھلی کا منہ کھول دیا ہرے سمندرمیں تیراکی کرتے اس نڈر شخص نے نہ صرف شارک کیساتھ تیراکی کا مظاہرہ پیش کیا بلکہ اس کا منہ کھول کر اسے پورا گھما دیا ، غوطہ خوری کے ان یاد گار لمحات کو دیکھتے ہوئے اس تیراک کو بہادری پر داد تو دینی ہی پڑے گی۔