خبرنامہ

جاسٹا سے امریکا کے مفادات کو زیادہ نقصان پہنچے گا؛ عادل

ڈیووس؛ (ملت+اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے انصاف کے خلاف اسپانسرز دہشت گردی ایکٹ” ( جاسٹا) پر عمل درآمد کیا تو وہ خود خسارے میں رہے گا اور دنیا میں اس کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔وہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ سالانہ عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جاسٹا قانون کے تحت (ملکوں کے) خودمختارانہ استثنا کو نظرانداز کیا گیا تو اس سے قریباً ہر ملک میں امریکا کے خلاف قانونی چارہ جوئیوں کا دروازہ کھل جائے گا۔تاہم انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی کانگریس جاسٹا پر نظرثانی کرے گی اوراس کی تصریحات پر موجودہ شکل میں عمل درآمد کی اجازت نہیں دے گی۔