خبرنامہ

جاپان میں روبو کپ انٹرنیشنل کا آغاز

جاپان میں روبو کپ انٹرنیشنل کا آغاز

جاپان میں 21 ویں سالانہ روبو کپ انٹرنیشنل کا آغاز ہوگیاجس میں جدید روبوٹ فٹ بال کے میدان میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

روبو کپ انٹرنیشنل 2017میں میزبان ملک جاپان کے علاوہ امریکا، چین، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت 15 ممالک کی 24 ٹیمیں اپنے تیار کیے گئے روبوٹس کے ساتھ شریک ہیں۔

ایونٹ کے دوران سیکڑوں روبوٹ اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیں گے۔ 25جولائی سے شروع ہونے والے 6 روزہ ایونٹ کے دوران بڑی تعداد میں لوگ یہ مقابلے دیکھنے کے لیے آرہے ہیں.
…………..
بھارتی ہیکرز نے کئی پاکستانی ویب سائٹس ہیک کر لیں

اسلام آباد: بھارتی ہیکرز نے پاکستان کے مختلف سرکاری اداروں کی ویب سائٹس ہیک کر کے ان پر بھارتی ترنگے اور فوجیوں کی تصاویر آویزاں کر دیں۔

ہیکرز نے وزارت قانون و انصاف، وزارت دفاع، دفاعی پیدوار، وزارت پانی و بجلی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ویب سائٹس ہیک کر لیں۔ اس کے علاوہ ہیکرز نے وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت بین الصوبائی رابطہ، وزارت فوڈ سیکیورٹی، وزارت صنعتی پیداوار اور وزارت انفارمیشن کی ویب سائٹس بھی ہیک کیں اور ان ویب سائٹس پر بھارتی ترنگا اور فوجیوں کی تصاویز آویزاں کر دیں۔
………..
دنیا کی پہلی برفانی لائبریری کا افتتاح

روس میں دنیا کی پہلی برفانی لائبریری کا افتتاح کردیا گیا۔ اس انوکھی لائبریری میں برف کی دیواروں پر مختلف جملے لکھے گئے ہیں۔

اپنی نوعیت کی منفرد اس لائبریری کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے اپنے پسندیدہ عبارات و منتخب جملے بھیجے جنہیں برف سے بنی دیواروں پر کندہ کیا گیا۔

اس لائبریری میں انگریزی، روسی اور چینی زبان میں مختلف کتابوں سے لی گئی عبارتیں درج ہیں۔

….