خبرنامہ

جب ڈرونز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے

جب ڈرونز نے ریمپ پر

جب ڈرونز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے

لاہور؛(ملت آن لائن)ہم نے عموماً انسانوں کو ہی فیشن ریمپ پر ماڈلنگ کرتے دیکھا ہے لیکن اب ڈرونز نے بھی ماڈلنگ شروع کردی ہے۔ جی ہاں حال ہی میں منعقد ہونے والے میلان فیشن ویک 2018 میں اطالوی فیشن ہاؤس ‘ڈولچے اینڈ گبانا’ نے اپنے بیگز کی نمائش کے لیے انسانی ماڈلز کے بجائے ڈرونز کا انتخاب کیا، جہاں ہوا میں اڑتے ڈرونز نے مختلف بیگز لیے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ دی کٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈرونز کی واک سے قبل فیشن شو کے شرکاء سے اپنے موبائل فونز کا وائی فائی بند کرنے کو کہا گیا تھا تاکہ ڈرونز کی پرواز میں کوئی خلل نہ پڑے۔ شائقین ان ڈرونز کو بیگوں کی نمائش کرتے دیکھ کر اس قدر حیران ہوئے کہ بعض کا کہنا تھا کہ وہ یہ بھول ہی گئے ان ڈرونز کے ہاتھوں میں کسی قسم کے بیگز ہیں، انہیں تو بس ماڈلنگ کرتے ہوئے یہ ڈرون نظر آ رہے تھے۔
…………………….
اس خبرکو بھی پڑھیے….تیرہ سالہ ویٹ لفٹر بچی کی سوشل میڈیا پر دھوم

کیلیفورنیا (ملت آن لائن)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ ’’ایللی ہاتامیا ‘‘نامی بچی نہ صرف ویٹ لفٹنگ کی ماہر ہے بلکہ یہ جمناسٹک اور مارشل آرٹ کی شاندار صلاحیت بھی رکھتی ہے اور اپنی مہارت کی بناپر امریکہ کی نیشنل یوتھ چیمپئن بھی بن چکی ہےکیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایللی ہاتامیا وزن اٹھانے کے ساتھ ساتھ جمناسٹک اور مارشل آرٹ کی صلاحیت بھی رکھتی ہے یہ چھوٹی سی بچی اتنی سی عمر میں بھاری بھرکم وزن اُٹھا کر ویٹ لفٹنگ کا ایسا شاندار مظاہرہ کرتی ہے کہ اسے دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں، بچی کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔