خبرنامہ

جدہ میونسپلٹی کا چھاپہ 17ہزار لیٹر شراب برآمد ، غیر ملکی گرفتار

جدہ۔ (ملت آن لائن) سعودی عرب میں طیبہ بلدیہ کے انسپکٹرز نے پولیس کے تعاون سے شہر کے ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر 17ہزار لیٹر شراب برآمد کرلی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے ماتحت طیبہ بلدیہ کے انسپکٹرز نے پولیس کے تعاون سے شہر کے ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر 17ہزار لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے ایک غیر ملکی خاتون اور مرد کو حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ جدہ کے الحمدانیہ محلے کے رہائشی علاقے میں دونوں نے شراب کشید کرنے اور فروخت کرنے کا اڈہ قائم کر رکھا تھا۔