خبرنامہ

جرمنی انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملات پر لیکچر دینا بند کرے، ترک وزیر خارجہ

انقرہ (ملت + آئی این پی) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ جرمنی انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملات پر لیکچر دینا بند کرے۔ یہ بات انہوں نے جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں تعینات ترک قونصل جنرل کے گھر پر کہی۔ انہوں نے جرمنی کی طرف سے ترک وزرا کو جرمنی میں آباد ترک باشندوں کے اجتماعات سے خطاب کی اجازت نہ دینے کے معاملے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خود نسل پرستی اور امتیازی سلوک جیسے مسائل کے شکار یورپ کا رویہ منافقانہ ہے۔ چاوش اولو نے جرمنی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب جرمنی اور ترکی کے درمیان تنا میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ تنا جرمن حکام کی طرف ترک وزرا کو ان ریلیوں سے خطاب کی اجازت دینے سے انکار کے باعث پیدا ہوا، جو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی حمایت میں کئی جرمن شہروں میں نکالی جانا ہیں۔