خبرنامہ

جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاگ شوکا انعقاد

جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاگ شوکا انعقاد
لاہور(ملت آن لائن) جرمنی میں گزشتہ دنوں دنیا کے سب سے بڑے ڈاگ شو کاانعقاد کیا گیا اس سالانہ شو میں 73 ممالک سے 31 ہزار 500 کتوں نے شر کت کی جن کے کھانے پینے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ۔ اس شو کے دوران باصلاحیت کتوں کے درمیان مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں جمناسٹک ، مقابلہ حسن،ڈاگ ڈانسنگ چیمپئن شپ سمیت کئی مقابلے شامل تھے ۔واضح رہے کہ اس 5روزہ ایونٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔