خبرنامہ

جرمن آمر ایڈولف ہٹلر کا فرانس کے جنگل میں موجود خفیہ بنکر دریافت

جرمن آمر ایڈولف ہٹلر کا فرانس کے جنگل میں موجود خفیہ بنکر دریافت
لاہور:(ملت آن لائن) فرانس کے فوٹوگرافر مارک اسکت نے ملک کے شمالی حصے میں جنگل میں واقع ایک بنکر دریافت کیا ہے جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن آمر ہٹلر رہائش پذیر رہا، اس بنکر کے بارے میں خیال ہے کہ یہاں سے اس نے برطانیہ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ زیر زمین بنکر میں کئی کمرے ہیں جنکی حالت مخدوش ہو چکی ہے۔ بنکر کے سامنے ایک سوئمنگ پول بھی ہے، مارک نے بنکر کے اندر کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ وہ جنگل میں کہاں واقع ہے۔