خبرنامہ

جرمن شخص کو زندہ رہنے کیلئے 20 لٹریومیہ پانی پینا ضروری

جرمن شخص کو زندہ رہنے کیلئے 20 لٹریومیہ پانی پینا ضروری
میونخ (ملت آن لائن) جرمنی سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ مارک وبین ہورسٹ اگر دن میں تقریباً 20 لٹر پانی نہ پیئے تو اس کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔مارک نامی شخص میٹابولک (نظام ہضم میں کیمیائی تبدیلی) کی بیماری میں مبتلا ہے اس بیماری میں کثرت سے پیشاب آتا ہے جو کہ شدید پیاس اور ڈی ہائیڈریشن کی وجہ بنتا ہے۔اگر مارک چند گھنٹے کیلئے پانی نہ پیئے تو اس کا بدن خشک ہونے لگتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگلے ہی لمحے اس کی موت واقع ہوجائے گی۔ یہ ایک کمیاب بیماری ہے جو عمر کے کسی بھی حصے پر حملہ آور ہوسکتی ہے۔