خبرنامہ

جنوبی افغانستان میں نیٹوفورسزکی کاروائی میں 20طالبان ہلاک

کابل (ملت + اے پی پی) جنوبی افغانستان میں نیٹوفورسزکی کاروائی میں 20طالبان ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز نیٹو کی فضائیہ نے قندہار میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔حکام کے مطابق اس کارروائی میں 20طالبان ہلاک اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔اس کارروائی کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اسی طرح صوبہ بلخ میں ایک کاررروائی میں 10مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔