خبرنامہ

جنوبی کوریا میں آئس فیسٹیول کا اہتمام

جنوبی کوریا میں

جنوبی کوریا میں آئس فیسٹیول کا اہتمام

سیول (ملت آن لائن) جنوبی کوریا میں آئس فیسٹیول سجایا گیا۔ دیوہیکل مجسموں نے سیاحوں کواپنی جانب متوجہ کرلیا۔ شہریوں نے برف سے جمی جھیل سے مچھلیاں بھی پکڑیں۔ جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چانگ میں برف کے مجسمے بنانے کا سالانہ میلہ ہوا۔ برف سے بنے دیوہیکل مجسموں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا اور لیزر شو نے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔ سیاحوں نے اِگلو میں وقت گزارا۔ ادھر آئس فشنگ فیسٹیول نے مچھلی کے شکاریوں کو خوب لطف اندوز ہونے کا موقع دیا۔ لوگ بڑی تعداد برف سے جمی جھیل میں مچھلیاں پکڑتے رہے۔
………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….میلان فیشن شومیں انوکھی واک

لاہور: (ملت آن لائن) میلان فیشن ویک کے ایک انتہائی عجیب شو میں گوچی کی کیٹ واک کے دوران ماڈلز اپنے ہی ہاتھوں میں اپنے سر اٹھائے نظر آئے۔ یہ مصنوعی سر ہو بہو ماڈلز کی شکل سے مماثلت رکھتے تھے ، وہی سر کے بال اور وہی تاثرات جو کیٹ واک کرنیوالے ماڈلز کے چہروں پر تھے یہ نرالا پن یہیں ختم نہیں ہوا۔ گوچی کے کریٹو ڈائریکٹر نے ماڈلز کو کیٹ واک پر چھوٹے ڈریگن، سانپ اور ایک کے ماتھے پر تیسری آنکھ لگا کر بھی بھیجا اسکے علاوہ ریمپ کو ایک آپریشن تھیٹر کی طرح بنایا گیا تھا جہاں میز اور سرجیکل لائٹیں بھی لگائی گئی تھیں۔