خبرنامہ

جنگ بندی کے اعلان میں کوئی دلچسپی نہیں ، یمنی حکومت

صنعا : (ملت+اے پی پی) یمنی وزیر خارجہ عبدالمالک المخلافی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے یمن میں جنگ بندی اور ایک اتحادی حکومت کے قیام کے اعلان میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ کیری کی طرف سے ابوظہبی کے دورے کے دوران کہا گیا تھا کہ یمنی خانہ جنگی کے فریقین 17 نومبر سے جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں اور وہ ایک اتحادی حکومت کے قیام کے سلسلے میں کام کرنے پر تیار ہیں۔ یمنی وزیر خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کی حکومت کیری کے اعلان کے بارے میں آگاہ ہے نہ ہی اس میں کوئی دلچسپی رکھتی ہے۔