خبرنامہ

جوڑے کی شادی کی انوکھی تقریب

جوڑے کی شادی

جوڑے کی شادی کی انوکھی تقریب

لاہور: (ملت آن لائن) رپورٹ کے مطابق ریان اور کمبرلے نے اپنی شادی کیلئے یوٹاہ کی پہاڑیوں کا انتخاب کیا جہاں پہاڑیوں کے درمیان جالی (نیٹ) باندھ دی گئی جس پر کھڑے ہوکر دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔پہاڑیوں کے درمیان لگائی گئی جالیوں کو مضبوطی سے چاروں اطراف سے باندھا گیا تھا تاکہ خوشگوار موقع پر کوئی حادثہ پیش نہ آئے ۔ دونوں نے اپنی انوکھی شادی پر تمام دوستوں اور اہل خانہ کو بھی مدعو کیا تھا ۔ ایک امریکی جوڑے نے 400 فٹ اونچی پہاڑیوں کے درمیان شادی کی جن کی تصاویر نے سب کو دنگ کردیا ۔

……………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…انڈونیشین مکینک نے دونوں جانب سے چلنے والی انوکھی کار تیار کرلی

لاہور:(ملت آن لائن)ایک انڈونیشین مکینک نے اپنا دیرینہ خواب پورا کرنے کے لیے دونوں جانب سے چلنے والی گاڑی تیار کی ہے۔ 71 سالہ مکینک رونی گناوان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ اس کے پاس ایسی گاڑی ہو جو آگے اور پیچھے دونوں جانب سے چلتی ہو۔ رونی نے اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے دو گاڑیوں کے اگلے حصے کو جوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انڈونیشین انجینئر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس نے یہ کام تین ماہ میں مکمل کیا جس میں 3 ویلڈرز، 3 پینٹرز اور کئی مکینکوں نے حصہ لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈونیشین انجینئر کی کار مکمل طور پر فعال ہے جسے دونوں جانب سے چلایا جا سکتاہے۔ تاہم انڈونیشین حکام نے مقامی انجینئر کی تیار کردہ کار ضبط کر لی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ رونی کی کار ٹریفک سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ایک سینئر ٹریفک پولیس افسر نے کہا ہے کہ اس کار نے متعدد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں، کار کی پچھلی لائٹ بھی نہیں ہے اور اس کی دو نمبر پلیٹس ہیں اور دونوں کے رجسڑیشن نمبر بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ بعد ازاں پولیس نے کار روڈ پر نہ لانے کی تحریری درخواست کے بعد اسے اس کے مالک کے حوالے کردیا۔