خبرنامہ

جوہری مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کیے جا سکتے، ایران

تہران (ملت + اے پی پی) ایران جوہری مذاکرات دوبارہ سے شروع نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طے شدہ جوہری معاہدے پر دوبارہ سے بات چیت نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر توثیق شدہ کسی بھی معاہدے کی پاسداری تمام فریقین پر لازم ہوتی ہے۔ مبصرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکی حکومت اس معاہدے کی کچھ شرائط پر عمل درآمد روک سکتی ہے، جن میں یورپی بینکوں کی جانب سے ایران کو دی جانے والی ترقیاتی امداد بھی شامل ہے۔