خبرنامہ

جوہری معاہدے پر نفسیاتی اثرات مرتب ہوئے ، ایران

تہران: (ملت+اے پی پی) ایران کی وزارت خارجہ نے 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی چوتھی رپورٹ جاری کردی ہے اور اس میں کہا ہے کہ امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات نفسیاتی طور پر اس معاہدے کے نفاذ پراثرانداز ہوئے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شائع کی ہے اور اس میں انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات سے معاہدے کے مستقبل سے متعلق تشویش اور غیر یقینی کی صورت حال کا احساس اجاگر ہوا ہے کیونکہ بہت سی غیرملکی کمپنیاں نئی امریکی حکومت کی ایران کے بارے میں حکمت عملی کے اعلان کی منتظر تھیں۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدہ کثیرالجہت ہے اور یہ دوطرفہ نہیں ہے۔اس نے مزید کہا ہے کہ اس کو نئی امریکی انتظامیہ کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی جلدی نہیں ہے۔