خبرنامہ

جیون آسان : آئینہ بھی، الماری بھی

جیون آسان : آئینہ بھی، الماری بھی

لاہور:(ملت آن لائن) گھر چھوٹا ہو تو پھر مکینوں کو مختصر جگہ میں زیادہ سے زیادہ چیزیں رکھنے کا چیلینج درپیش ہوتا ہے۔ خاص طور سے ان شہروں میں جہاں لوگ ڈربا نما فلیٹوں میں رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر شے کو ایک سے زائد مقاصد کے لیے کام میں لایا جائے۔ یہ آئینہ ان کی ضرورت اور خواہش کے عین مطابق ہے۔
ایک بڑا سا دیوارگیر مستطیل باکس بناکر اس کے سامنے کے رُخ پر آئینہ نصب کردیا گیا ہے، اور پس آئینہ درازیں بنادی گئی ہیں جن میں مردوزن اپنی اپنی ضرورت کی چیزیں رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے تو پھر یہ آئینہ ضرور آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔ مارکیٹ میں تلاش کیجیے، مل جائے تو خرید لیجیے، بہ صورت دیگر بڑھئی سے آرڈر پر تیار کروالیجیے۔