خبرنامہ

حاملہ خاتون نے موت کے دس دن بعد بچّے کو جنم دیا

حاملہ خاتون نے موت کے

حاملہ خاتون نے موت کے دس دن بعد بچّے کو جنم دیا

لاہور: (ملت آن لائن) برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے جنوب مشرق میں واقع ایک گاؤں میٹھیسی میں پیش آیا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ حاملہ خاتون خاتون نومفیلیسو نوماسونتو کو چند روز سے سانس میں شدید تکلیف تھی، جس کا علاج بھی کیا گیا تاہم وہ جانبر ہو سکی۔
خاتون کی موت کے دسویں روز اس کے جنازے کے موقع پر آخری رسومات کی ذمّہ داریاں دیکھنے والی کمپنی کے ملازمین نے مشاہدہ کیا کہ میت کی پنڈلیوں کے بیچ ایک نومولود بچہ موجود ہے۔ کمپنی کے ایک ملازم کے مطابق ہم سب حیران رہ گئے، 20 برس سے اس پیشے سے منسلک ہیں، تاہم زندگی میں کبھی نہیں سنا کہ کسی مردہ عورت نے بچے کو جنم دیا ہو۔ بعد میں خاتون اور اس کے مردہ بچّے کو ایک بڑے تابوت میں دفن کیا گیا۔ طبی وجوہات کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت کے بعد جسم کے پٹھے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں جس کے سبب بچے کی پیدائش ہوئی۔