خبرنامہ

حجام کا آنکھوں کی شیو کرکے لوگوں کی نظریں تیز کرنے کا دعویٰ

حجام کا آنکھوں کی شیو کرکے لوگوں کی نظریں تیز کرنے کا دعویٰ
بیجنگ:(ملت آن لائن) چین میں ایک حجام کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے استرے سے آنکھوں کے ڈیلے صاف کرسکتا ہے جس کے بعد صاف دکھائی دینے لگتا ہے۔چینی حجام ژیونگ گاؤوو گزشتہ 40 سال سے یہ عجیب اور متنازع کام کررہے ہیں۔ وہ خود کو آنکھوں کا حجام بھی کہتے ہیں اور بقول ان کے وہ بلیڈ کے ذریعے آنکھوں کو دھوتے ہیں۔ژیونگ کے مطابق وہ پپوٹے پیچھے کرکے آنکھوں کے سفید ڈیلے کو واضح کرتے ہیں اور دھیرے دھیرے آنکھ کو بلیڈ سے صاف کرتے ہیں اور اس عمل میں 5 منٹ لگتے ہیں۔ اس عمل کے لیے آنکھ کے بالائی اور زیریں پپوٹوں کو باری باری موڑ کر آنکھ صاف کی جاتی ہے۔ان کی دکان چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے دارالحکومت چینگڈو میں واقع ہے۔جسے صاف کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔