خبرنامہ

حج کو سیاسی رنگ نہیں دیں گے، عراق

مدینہ ۔ (ملت آن لائن) عراق میں حج و عمرہ اتھارٹی کے سربراہ کے سیکریٹری ڈاکٹر راضی الحسینی نے حج کو سیاسی رنگ دینے اور انتہا پسندانہ نظریات کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عراقی حج مشن کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد سے لیکر اب تک سعودی عہدیداروں سے غیر معمولی تعاون مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی رواں دواں شکل میں انتہائی بہتر شکل میں انجام دی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مشاعر مقدسہ میں عراقی حاجیو ں کی آگہی کیلئے 12پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ مملکت کے قوانین کی بابت بھی حجاج کو آگہی فراہم کی جارہی ہے۔