خبرنامہ

حلب میں بربریت کے ذمہ دار ایران، روس اور بشار الاسد ہیں،اوباما

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکی صدربراک اوباما نے کہا کہ روس شامی فوج کے جنگی جرائم کی پردہ پوشی اور دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہا ہے۔واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حلب میں وحشیانہ حملوں پرپوری دنیا کا موقف ایک ہے۔ حلب میں نہتے لوگوں کے کشت وخون کی ذمہ داری شام کے صدر بشار الاسد، روس اور ایران پر عاید ہوتی ہے۔صدر اوباما نے کہا کہ پورے حلب شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔ جنگ بندی معاہدہ ہونے کے باوجود شہریوں کی ہلاکتوں کی مسلسل خبریں آ رہی ہیں۔ حلب میں عالمی قوانین کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ ان تمام وحشیانہ کارروائیوں کی ذمہ داری روس، شام اور ایران پرعاید ہوتی ہے۔ انہوں نے حلب میں محصور شہریوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے غیر جانب دار مبصرین تعینات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔