خبرنامہ

حلب میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے، سعودی عرب

ریاض: (ملت+اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں متعدد رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ہے۔کابینہ نے سعودی عرب کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ شام میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔کابینہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد نمبر 2328 کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت حلب میں شہریوں کے انخلا کے عمل کی نگرانی کے لیے بین الاقوامی مبصرین تعینات کیے جائیں گے۔سعودی مملکت نے شامی عوام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔