اقوام متحدہ ۔ 22 اکتوبر (ملت + اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ سطحی ادارے ہیومن رائٹس کونسل نے حلب کے لیے مختص خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ شام کے اِس شہر پر روس اور اسد حکومت کے جنگی طیاروں کے شدید فضائی حملوں کی آزادانہ اور خصوصی انکوائری کی جائے گی۔ سینتالیس رکنی کونسل نے برطانیہ کی طرف سے جمع کرائی گئی ایک قرارداد کی منظوری بھی دی۔ کونسل نے موجودہ انکوائری کمیشن کو حلب کے حوالے سے جنگی جرائم کے تناظر میں جامع تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس قرارداد کو امریکا، فرانس، جرمنی اور عرب اتحادیوں کی حمایت حاصل تھی۔ قرارداد کے حق میں چوبیس ووٹ ڈالے گئے۔ سولہ اراکین غیرحاضر رہے اور سات نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔