خبرنامہ

حلب پر قبضہ بحال کرکے تدمر کو آزاد کرائیں گے، بشار الاسد

شام کے صدر بشارالاسد:(ملت+اے پی پی) نے کہا ہے کہ حلب پر قبضہ بحال کرنے کے بعد تدمر کو بھی باغیوں سے چھڑائیں گے۔ وہ کہتے ہیں کہ امریکا جب سازش میں ناکام ہوتا ہے تو افراتفری پھیلاتا ہے۔ شامی صدر نے کہا کہ امریکا افراتفری اس انداز میں پھیلاتا ہے کہ فریقین کو بلیک میل کرسکے۔ بحالی کے کاموں میں عوام دہشتگردوں کے حامی اور جارح ممالک کی کمپنیاں برداشت نہیں کریں گے۔ امریکا کی پالیسی ہے کہ بڑے ملکوں کو توڑو اور چھوٹے ملکوں کے مزید حصے بناو۔ ملکوں کے ٹکڑے کرکے امریکا ان پر کنٹرول میں آسانی چاہتا ہے۔