خبرنامہ

حلب کوبچانےکےلیےسلامتی کونسل کوویٹوکا حق ختم کرناچاہیے، زید رعدالحسین

اقوام متحدہ: (ملت+ اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق سربراہ زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ جب حلب کی طرح کے جنگی جرائم کا معاملہ ہو تو سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو ویٹو کا حق استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روس حلب پر حملے کرنے والی شامی حکومت کے خلاف کئی قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔ زید رعد الحسین نے دمشق اور ماسکو کو متنبہ کیا کہ حلب میں شہریوں اور طبی مراکز کے ساتھ ساتھ امدادی کارکنوں پر بھی کیے جانے والے حالیہ حملے جنگی جرائم یا اس سے بھی زیادہ کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مضبوط لیڈرشپ اور بے باک فیصلوں کا وقت آ گیا ہے۔