خبرنامہ

حلب کی صورتحال پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب

دمشق (آئی این پی) شام کے شہر حلب کی صورتحال پر بحث کے لئے عرب لیگ نے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کرلیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب لیگ نے گزشتہ روز مصری دار الحکومت قاہرہ میں جنرل سکریٹریٹ میں مندوبین کی سطح پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا، اجلاس میں حلب میں انسانی بحران کی صورت حال کو زیر بحث لایا گیا اور عالمی برادری کی خاموشی پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔سعودی عرب کے مندوب احمد قطان نے حلب میں جاری انسانوں کے قتل عام کو دنیا کے لئے شرمناک قرار دیا ہے۔ دریں اثنا تیونس کے مندوب نے شریک مندوبین کو وزرائے خارجہ کے سطح کا ہنگامی اجلاس پیر کو منعقد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا، یہ اجلاس کویت کی درخواست پر بلایا جارہا ہے۔