خبرنامہ

حماس پر اسرائیلی فوجیوں کے موبائل فونز ہیک کرنے کا الزام

اسرائیلی:(ملت+اے پی پی) فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ حماس نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر اسرائیلی فوجیوں کو پھنسایا، پہلے اسرائیلی فوجیوں کو جعلی اکاؤنٹس سے لڑکیوں کی تصاویر بھیجی گئیں اور پھر انہیں مسلسل رابطے میں رہنے اور ویڈیو چیٹ کے لئے ایک ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا گیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق لڑکیوں کے جھانسے میں آنے والے زیادہ تر نچلے درجے کے سپاہی تھے جس کی وجہ سے حماس کو اہم فوجی معلومات حاصل نہ ہو سکیںاسرائیلی فوج کو حماس کی جانب سے ہیکنگ کا اس وقت معلوم ہوا جب فوجیوں کی مشکوک آن لائن سرگرمیوں کو رپورٹ کیا گیا، دوسری جانب حماس کے ترجمان نے اس حوالے سے بیان دینے سے گریز کیا ہے۔