خبرنامہ

حماس پر اسرائیلی فوجیوں کے موبائل فونز ہیک کرنے کا الزام

مقبوضہ بیت المقدس: (ملت+آئی این پی) اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس نے نوجوان لڑکیوں کی تصاویر استعمال کر کے اسرائیلی فوجیوں کے موبائل فونز ہیک اور مائیکروفونز ہیک تک رسائی حاصل کر لی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے نوجوان لڑکیوں کی تصاویر اور عبرانی الفاظ استعمال کر کے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کے موبائل فونز کو ہیک کیا تاہم فلسطینی تنظیم کسی بھی قسم کی فوجی تفصیلات حاصل کرنے میں ناکام رہی۔اسرائیلی فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ حماس نے فیس بک پر جعلی اکانٹس بنا کر اسرائیلی فوجیوں کو پھنسایا، پہلے اسرائیلی فوجیوں کو جعلی اکانٹس سے لڑکیوں کی تصاویر بھیجی گئیں اور پھر انہیں مسلسل رابطے میں رہنے اور ویڈیو چیٹ کے لئے ایک ایپلی کیشن ڈان لوڈ کرنے کا کہا گیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق لڑکیوں کے جھانسے میں آنے والے زیادہ تر نچلے درجے کے سپاہی تھے جس کی وجہ سے حماس کو اہم فوجی معلومات حاصل نہ ہو سکیں۔اسرائیلی فوج کو حماس کی جانب سے ہیکنگ کا اس وقت معلوم ہوا جب فوجیوں کی مشکوک آن لائن سرگرمیوں کو رپورٹ کیا گیا، دوسری جانب حماس کے ترجمان نے اس حوالے سے بیان دینے سے گریز کیا ہے۔