خبرنامہ

حیران کن پیشگوئی کرنیوالا زرافہ

حیران کن

حیران کن پیشگوئی کرنیوالا زرافہ

نیویار ک: (ملت آن لائن) امریکہ میں ہونیوالی نیشنل فٹ بال لیگ” این ایف ایل ” کے کل ہونیوالے اہم ترین مقابلے کیلئے جہاں کھلاڑی میدان میں آئے وہیں پچھلے سال منظر عام پر آنے والا زرافہ ’’ اپریل ‘‘بھی دوبارہ خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ مستقبل کی پیش گوئی کرنے میں مشہور زرافے نے اس میچ کیلئے اپنی پیش گوئی کر دی ہے ۔ اس میچ میں نیو انگلینڈ پیٹریاٹ اور فلاڈیلفیا ایگلز آمنے سامنے ہوں گے ۔اپریل کے سامنے دو پوسٹروں جن پر نیو انگلینڈ اور فلا ڈیلفیا لکھا تھا میں سے ایک کو چننے کیلئے چارا ڈالا گیا اپریل نے تھوڑا ٹہلنے کے بعد دونوں کو چیک کیا اور نیو انگلینڈ کے پوسٹر پر لٹکایا گیا چارا کھا لیا اس طرح اس کی پیش گوئی کے مطابق اہم ترین مقابلے کی فاتح ٹیم “نیو انگلینڈ” ہے تاہم مقابلے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ موصوف کی پیش گوئی درست ہوئی یا غلط۔ واضح رہے کہ دنیا میں ہونے والے کھیلوں کے بڑے مقابلوں میں جانوروں سے ہار اور جیت کیلئے پیش گوئی کروانا عام ہو تا جا رہاہے ۔

………………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…دنیا کا سب سے موٹا بچہ چلنے کے قابل ہوگیا

لاہور: (ملت آن لائن) انڈونیشیا میں دنیا کے موٹے ترین بچے کے طور پر پہچانا جانیوالا 12 سالہ آریا برمانا آخر کار اپنے پاؤں پر چلنے کے قابل ہو گیا۔ اس کا وزن 195 کلو گرام ہے۔ دو برس قبل دس سال کی عمر میں برمانا کا وزن 121 کلو گرام کے قریب تھا وہ خود سے چلنے اور نارمل انداز سے زندگی گزارنے پر قدرت نہیں رکھتا تھا۔غذائی ماہرین کی مدد اور معدے کے آپریشن کے ذریعے بڑی حد تک وزن کم کرنے کے بعد برمانا بہت سے کام کرنے کے قابل ہو گیا ہے وہ اب سکول جانے اور ٹینس بال سے کھیلنے کی قدرت رکھتا ہے۔ برمانا کی والدہ رقیہ سومانتری اور والد آدی سومانتری اپنے بیٹے کی زندگی میں آنیوالی اس مثبت تبدیلی پر بیحد مسرور ہیں۔