خبرنامہ

خاتون نے سوئی دھاگے کی مدد سے 32 سال میں قرآن پاک کا خوبصورت نسخہ تیار کر لیا

خاتون نے سوئی دھاگے کی مدد سے 32 سال میں قرآن پاک کا خوبصورت نسخہ تیار کر لیا

گجرات:(ملت آن لائن) 62 سالہ خاتون نے 32سال کی مدت میں سوئی دھاگے کی مدد سے قرآن پاک کا خوبصورت نسخہ لکھ کر قرآن مجید سے والہانہ محبت کا منفرد عملی نمونہ پیش کردیا۔
محلہ گڑھی احمد آباد کی رہائشی خاتون نسیم اختر نے 1987 میں قرآن پاک کے اس نسخے پرکام شروع کیا جس میں 300 گز کا سفید رنگ کا کپڑا، کالے اور گلابی رنگ کے دھاگے اور 25 گز پیپر پٹی کا استعمال کیا گیا۔ خوبصورتی کاشاہکار یہ قرآن پاک 10جلدوں پر مشتمل ہے جس کی ہرجلد میں تین، تین سپارے ہیں اورہر جلد کی لمبائی 22 انچ اور چوڑائی 15 انچ پر مشتمل ہے جبکہ مجموعی وزن 55 کلو ہے۔ واضح رہے کہ خاتون نے قرآن پاک کی ڈبل کڑھائی کیلیے کسی کی مدد حاصل نہیں کی اور باوضو رہتے ہوئے اسے مکمل کیا۔