خبرنامہ

خاتون کی ریلوے سٹیشن سے شادی

خاتون کی ریلوے سٹیشن سے شادی
نیویارک (ملت آن لائن) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 45 سالہ کیرل نامی خاتون نے سانتا فے نامی ریلوے سٹیشن کی عمارت سے شادی کر لی اور ہر بیوی کی طرح نام کے آخر میں سٹیشن کا نام بھی شامل کرتے ہوئے اپنا نام کیرل سانتا فے رکھ لیا ہے۔ کیرل گزشتہ 36 سال سے سانتا فے کی محبت میں گرفتار ہے اور حیران کن طور پر دعویٰ کرتی ہے کہ وہ بھی اس سے محبت کرتا ہےکیرل روزانہ بس کے ذریعے 45 منٹ کا سفر کرکے سانتا فے آتی ہے اور یہاں وقت گزارتی ہے۔وہ کہتی ہے کہ میں اپنے شوہر کیساتھ وقت گزارنے آتی ہوں۔