خاتون کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش
بیجنگ:(ملت آن لائن) شمالی چین میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار نے عمارت سے چھلانگ لگانے والی خاتون کو کیچ کر کے خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔ چینی میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی علاقے میں رات کے وقت پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ انہیں ایک گھر سے شور شرابے کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر گاڑی روک لی۔ پولیس افسر کے مطابق ہم چیخ پکار کی آوازیں سُن کر سمجھے کہ شاید کو ئی شخص کسی کو قتل کرنے کی کوشش کررہا ہے، اہلکاروں نے مذکورہ مقام پر اتر کر پوزیشنیں سنبھالیں تاہم اس دوران عجیب واقعہ رونما ہوا۔ ڈیوٹی افسر کا کہنا ہے کہ جس کھڑی سے خاتون اور مرد کے چیخنے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں ہم سب نے اُس طرف نظریں جمائی ہوئیں تھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسی دوران ایک خاتون کھڑکی میں آئیں اور انہوں نے زور سے چلاتے ہوئے بلڈنگ کے پہلے فلور سے کود کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم پولیس انہیں اہلکار نے آگے بڑھ کر کیچ کیا اور خاتون کی زندگی کو محفوظ بنایا۔
تیسری منزل سے گرنے والے بچے کو دلیر پولیس اہلکارنے مہارت سے کیچ کرلیا
اس تمام واقعے کی فوٹیج قریب میں نصب سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوئے اور جب اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو صارفین نے پولیس اہلکار کے جذبے کو داد دیتے ہوئے اُس کے حوصلے کو سراہا۔
چونکہ خاتون نے زیادہ اونچائی سے چھلانگ نہیں لگائی تھی اس لیے پولیس اہلکار اور لڑکی کو شدید چوٹیں نہیں آئیں، جائے وقوعہ پر ایمبولینس طلب کر کے دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے فوری طور پر دونوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے کچھ ٹیسٹ کرائے جس کی رپورٹس کی روشنی میں انہیں ادویات فراہم کی گئیں اور کچھ دیر کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔