خاتون کے چار پیر؟ لوگ تصویر دیکھ کر چکرا گئے
ممبئی:(ملت آن لائن) انٹرنیٹ پر آئے روز ذہنی آزمائش کو جانچنے والی ایسی تصاویر وائرل ہوتی ہیں جو دیکھنے والوں کو ذہن دوڑانے پر مجبور کردیتی ہیں۔ عموماً ایسی تصاویر ایسے مناسب وقت پر یا عجیب زاویے سے لی جاتی ہیں کہ وہ ہوتی کچھ ہیں اور نظر کچھ آتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ سوچ میں پڑجاتے ہیں کہ معما کیا ہے؟ تاہم جب انہیں حقیقت پتا چلتی ہے تو وہ بعض اوقات سر بھی پیٹتے ہیں کہ یہ تو سامنے کی بات تھی جس پر انہوں نے غور نہیں کیا۔ ایسی ہی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک سپر اسٹور میں زمین پر بیٹھی ہوئی خاتون کے دو کے بجائے چار پیر نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر لوگ چکرا گئے، ذہن کو دوڑایا اور تصویر پر توجہ مرکوز کی مگر یہ جان نہ پائے کہ حقیقت کیا ہے؟آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس تصویر کی حقیقت کیا ہے؟ زیر نظر تصویر صرف نظر کا دھوکا ہے، خاتون کے دو ہی پاؤں ہیں مگر یہ سپر اسٹور میں موجود ایک آئینے کے سامنے اس زاویے سے بیٹھی ہیں کہ ان کے جسم کے دیگر حصے نظر نہیں آرہے اور صرف پاؤں نظر آرہے ہیں، آئینے میں نظر آنے والے جسم کے بقیہ عکس کو ان کے اپنے جسم نے چھپالیا ہے اور صرف پاؤں تصویر میں ظاہر ہوئے جس کے باعث لگ رہا ہے کہ خاتون کے چار پیر ہیں۔
خبرنامہ
خاتون کے چار پیر؟ لوگ تصویر دیکھ کر چکرا گئے
