ریاض ۔(ملت آن لائن) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ملاقات کی۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق قصرِ عوجا میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات اور خطّے کی تازہ ترین صورت حال زیر بحث آئی۔اس موقع پر ریاض صوبے کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز، سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور شاہ سلمان کے پرسنل سکریٹری کے معاون تمیم بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔بحرین کی جانب سے ملاقات میں کابینہ کے نائب سربراہ شیخ محمد بن مبارک آل خلیفہ، شاہی دیوان کے وزیر شیخ خالد بن احمد آل خلیفۃ، وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ اور وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ بھی موجود تھے۔