تہران ۔ 18 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ایران سے تیل کی پیداوار آئندہ سال مارچ تک4 ملین بیرل یومیہ سے بڑھ جائے گی،اس بات کا اظہار ایران کے وزیر تیل بیجان نامدار زنگنے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران سے تیل کی پیداوار سال کی پہلی ششماہی میں 3.8 ملین بیرل یومیہ پر آگئی ہے جو کہ مالی سال کے آخر تک مارچ میں4.03 ملین بیرل یومیہ پر آ جانے کا امکان ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران آئندہ پانچ سال میں خام تیل کی پیداوار کو 4.6 ملین بیرل یومیہ تک لانے کا ہدف رکھتا ہے ،انھوں نے بتایا کہ اس سال جنوری کے مقابلے میں ایران کی تیل کی پیداوار میں 2.7 ملین بیرل یومیہ کا اضافہ ہو چکا ہے۔