خبرنامہ

خطروں کےکھلاڑیوں کی مری میں برق رفتاریاں

خطروں کےکھلاڑیوں کی مری میں برق رفتاریاں

اسلام آباد:خطرے کے کھلاڑیوں نے مری کا رخ کرلیا ۔

ہیوی بائیکس کا جنون سر پھروں کا کھیل کہلاتاہے۔ خطرناک اور مہنگے شوق کاکوئی مول نہیں ہے۔ سالانہ ہیوی بائیکرزمیٹ اپ میلے میں ملک کے چاروں صوبوں اورآزاد کشمیر سےبھی خطرے کے تین سو کھلاڑیوں نے ملکہ کوہسار کارخ کیا۔

ہیوی بائیکس کاشوسجا توشیرجیسی دھاڑ اور بجلی کی سی رفتارنے سماں باندھے رکھا ۔بائیکس سے پیار کرنے والوں کا خوب جوش بڑھا۔

ملک بھر سے آئے بائیکرز اورشائقین اس میلےکی رونقوں کےساتھ ساتھ ملکہ کوہسار کے موسم اور نظاروں سے بھی بھی لطف اندوز ہوئے۔