خبرنامہ

“ خفیہ مقام “ سے پراسرار مچھلی کی دریافت٬ حیرت انگیز انکشافات

حال ہی میں سمندر کی گہرائی سے ایک ایسی پراسرار مچھلی ابھر کر سامنے آئی ہے جس نے اپنے شکاریوں کو بھی حیران و پریشان کر کے رکھ دیا ہے-

یہ عجیب و غریب مچھلی ماہی گیروں نے ایک ایسے خفیہ مقام سے دریافت کی ہے جو کہ انڈونیشیا کے ساتھ واقع ڈارون نامی سمندری مقام کے انتہائی قریب تھا-

یہ پراسرار سمندری مخلوق سمندر میں 30 میٹر کی گہرائی سے دریافت ہوئی ہے اور اس مخلوق کی ڈراؤنی شکل دیکھ کر کچھ وقت کے لیے ماہی گیروں پر بھی خوف طاری ہوگیا تھا-

سمندری ماہرین کے مطابق armoured sea robin نامی مچھلی ہے- یہ ایک نایاب قسم کی مچھلی ہے جو بہت کم دکھائی دیتی ہے اور گہرے پانی میں پائی جاتی ہے- اس کی جلد پر سینگ اور گلپھڑوں پر کانٹے ہوتے ہیں-

البتہ اس مچھلی کے پاؤں بھی ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ سمندر کی تہہ میں چلتی ہے-