خلا میں بیڈمنٹن میچ کھیل کر خلا بازوں نے نئی تاریخ رقم کردی
ماسکو:(ملت آن لائن) خلا میں بیڈمنٹن میچ کھیل کر خلا بازوں نے نئی تاریخ رقم کردی۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جہاں کشش ثقل کی عدم موجودگی میں ایک جگہ کھڑا ہونا ممکن نہیں وہاں خلا بازوں نے ریکٹ اور شٹل کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلی۔
روس، امریکا اور جاپانی کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ میچ میں کوئی اسکور نہ ہوسکا جس طرح چاروں ہی کھلاڑی کامیاب قرار پائے۔
خلا میں وقت گزارنے کے لئے بیڈمنٹن میچ سے خلابازوں کو اچھا مشغلہ مل گیا ہے۔