خبرنامہ

خلا میں طویل چہل قدمی، روسی خلا نوردوں کا ریکارڈ قائم

خلا میں طویل

خلا میں طویل چہل قدمی، روسی خلا نوردوں کا ریکارڈ قائم

ماسکو (ملت آن لائن) روسی خلا نوردوں نے خلاءمیں طویل ترین مدت تک رہنے کا ریکارڈ بنا ڈالا، روسی خلا نوردوں نے آٹھ گھنٹے تیرہ منٹ کی طویل خلائی چہل قدمی کی۔ تفصیلات کے مطابق, بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے دو روسی خلا نوردوں نے کئی گھنٹے تک خلائی چہل قدمی کر کے ریکارڈ قائم کر لیا، اس دوران روسی خلا نورد نے تحقیقاتی مواصلاتی سیارے کی تنصیب کا کام کامیابی سے مکمل کیا۔روسی خلا نورد کمانڈر ایگزینڈر میسورکِن اور انجینئر اینٹن نے آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک خلا میں چہل قدمی کی اور مذکورہ مواصلاتی سیارے کی تنصیب میں حصہ حصہ لیا۔ خیال رہے 2013ء دسمبر میں دو خلانوردوں اولگ کوٹو اور سرگئی نے خلا میں چھ منٹ چہل قدمی کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والی امریکی خلاباز پیگی وٹسن زمین پر لوٹ آئی تھیں، وہ دنیا کی معمر ترین خاتون خلاباز کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔