خبرنامہ

خلیج تعاون کونسل کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، عبدالطیف

مسقط ۔: (ملت+اے پی پی) خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف الزیانی نے کہاہے کہ خطے میں امن اور استحکام کاقیام خلیج تعاون کونسل کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اومان کے نیشنل ڈیفنس کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ مقامی،علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے ضمن میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اپنا کردارادا کررہے ہیں۔شام اورعراق میں دہشت گردی کے خلاف جی سی سی کے اقدامات اس امر کا بین ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کیلئے دہشت گردی ایک بڑا چیلینج ہے جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہے۔