خبرنامہ

خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ میں والد کی جگہ گرو کا نام لکھوانے کی اجازت

خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ میں والد کی جگہ گرو کا نام لکھوانے کی اجازت

لاہور(ملت آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ میں والد کی جگہ گرو کا نام لکھوانے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں نارووال کے رہائشی خواجہ سرا کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران نادرا نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن سے متعلق اپنی پالیسی جمع کرائی جس کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو والد کے نام کی جگہ گرو کا نام لکھوانے کی اجازت دے دی۔

عدالتی فیصلے کے بعد گرو اپنا شناختی کارڈ بنواتے وقت اپنے چیلوں کی بھی رجسٹریشن کرائے گا اور اب نادرا اسی پالیسی کے تحت خواجہ سراؤں کا شناختی کارڈ بنائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں پہلی بار کسی خواجہ سرا کو پاسپورٹ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں ان کی جنس ایکس ظاہر کی گئی تھی۔