خبرنامہ

داعش امریکہ کی خفیہ فوج ثبوت موجود ہیں ،ایرانی فوجی مشیر رحیم صفوی

تہران (آئی این پی) ایران کے مذہبی رہنما کے فوجی مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ داعش امریکہ کی خفیہ فوج ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ امریکہ داعش کو کنٹرول نہ کرنے کا جو واویلا مچا رہا ہے وہ نا قابل یقین ہے اور یہ داعش کے امریکہ کی خفیہ فوج ہونے کا ثبوت ہے ۔ امریکہ کی صدارتی امید وار ہلیری کلنٹن اس بات کا اعراف کر چکی ہیں کہ داعش کی طرح القائدہ کو بھی امریکہ کی طرف سے تیار کیا گیا تھا ۔ امریکی خفیہ فوج کی طرف سے داعش کی امداد کرنے کے کئی ثبوت موجود ہیں ۔امریکہ شام اور عراق کی جنگ میں مسلمان ممالک کو ملوث کرواتے ہوئے اسرائیل کی سلامتی کو حفاظت میں لینے کی کوششیں کر رہا ہے ۔ 1980 تا 1988 ایران اور عراق کے درمیان کروائی جانے والی جنگ میں دو لاکھ افراد شہید ہوئے تھے جبکہ شام میں 2011 سے شروع خانہ جنگی میں تین لاکھ سے زائد شامی شہید ہو چکے ہیں۔ شام اور یمن سے نو میلین انسان ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں اور بحیرہ روم مہاجرین کا قبرستان بن گیا ہے ۔