خبرنامہ

داعش غلط پراپیگنڈا کر رہی ہے؛ الظواہری

دبئی /دمشق: (ملت+آئی این پی)دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے انتہا پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ داعش القاعدہ کے خلاف غلط پراپیگنڈا کر رہی ہے، القاعدہ کسی مسیحی کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تازہ آڈیو پیغام میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے کہا کہ داعش القاعدہ کے خلاف غلط پراپیگنڈا کر رہی ہے۔ 65 سالہ مصری انتہا پسند نے کہا کہ داعش کا رہنما ابو بکر البغدادی الزام عائد کرتا ہے کہ القاعدہ شیعہ کمیونٹی کے خلاف فرقہ وارانہ حملوں کی مذمت کرتی ہے اور وہ مسیحی رہنماؤ ں کے ساتھ کام کرنے کی تیاری میں ہے۔ الظواہری نے واضح کیا کہ القاعدہ کسی مسیحی کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔