خبرنامہ

داعش نے 320 عراقیوں کو رہا کر دیا

دمشق: (ملت+آئی این پی)دہشت گرد تنظیم داعش نے شام میں 320 عراقی قیدیوں کو رہا کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الانبار آپریشن کے کمانڈر بریگیڈیئر ولیدال دلیمی نے بتایا ہے کہ داعش نے ان قیدیوں کو جن میں فوجی اور سرکاری ملازم بھی شامل ہیں شام۔عراق سرحد پر رہا کر دیا ۔ کمانڈر نے بتایا ہے کہ داعش نے ان افراد سے متعلق عراقی فوج کو تفصیلات بتائی تھیں جنہیں اس نے گزشتہ سال اغوا کیاتھا ۔