خبرنامہ

داعش کا اہم کمانڈر ابو جندال الکویتی ہلاک،حامیوں کیتصدیق

دمشق /واشنگٹن: (ملت+آئی این پی )اتحادی فضائی حملے میں داعش کا اہم کا کمانڈرابو جندال الکویتی ہلاک ہو گیا ،داعش نے اْس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے،ابو جندال شام کی سیرئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کی بکتربند گاڑیوں پر خودکش حملے کرنے اور کیمیائی ہتھیاروں کیاستعمال میں مہارت رکھتا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے موصولہ اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہشام میں داعش کے فی الواقع دارالحکومت، رقہ میں فوجی اتحاد کی جانب سے ہونے والے فضائی حملے میں، دولتِ اسلامیہ کا ایک چوٹی کا رہنما ابو جندال الکویتی ہلاک ہوگیا ہے۔ اتحاد افواج نے کہا ہے کہ پیر کے روز طبقہ ڈیم کے قریب ہونے والے فضائی حملے میں ابو جندال الکویتی ہلاک ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اِس سے قبل، وہ داعش کی کمیٹی برائے جنگ و جدل کا رْکن تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو جندال شام کی سیرئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کی بکتربند گاڑیوں پر خودکش حملے کرنے اور کیمیائی ہتھیاروں کیاستعمال میں مہارت رکھتا تھا۔ داعش کے دہشت گرد گروپ کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی منصوبہ سازی اور لڑائی پر قائم کونسل کے ارکان سے قربت کیباعث، اْن کی ہلاکت رقہ کے دفاع کی داعش کی صلاحیت اور مغرب کے خلاف بیرونی کارروائیاں جاری رکھنے پر اثرانداز ہوگی‘‘۔اتحاد نے بتایا ہے کہ الکویتی نے پلمیرہ پر دوبارہ قبضے کے حصول کی لڑائی میں بھی شرکت کی تھی، جِس کے بعد اْسے امریکی حمایت یافتہ، ’ایس ڈی ایف‘ کے خلاف دولتِ اسلامیہ کی دفاعی طاقت میں بہتری لانے کے مشن پر طبقہ روانہ کیا گیا تھا۔شام کی لڑائی پر نظر رکھنے والے، برطانیہ میں قائم ادارے،’سیرئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے منگل کو رپورٹ دی ہے کہ الکویتی امریکی قیادت والے اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے نشانے پر تھا، اور داعش کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر رپورٹ میں اْن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔