خبرنامہ

داعش کا موصل میں عراقی فوج کے خلاف ڈرون طیاروں کا استعمال

بغداد ۔ 03 فروری (ملت +اے پی پی) شدت پسند گروپ ’داعش‘ کی جانب سے عراق کے شمالی شہر موصل میں جاری لڑائی کے دوران بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔العربیہ چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق موصل میں عراقی فوج کے ہمراہ داعش کے قبضے سے چھڑائے گئے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک تحقیق کار نے بتایا کہ انہیں موصل سے ایسی دستاویزات ہاتھ لگی ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ داعشی جنگجو نہ صرف بغیر پائلٹ کے ڈرون ٹیکنالوجی کے لیس ہیں بلکہ وہ اس کے استعمال میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ داعشی جنگجو موصل میں جاری آپریشن کیدوران عراق فوج پر حملوں کے لیے ڈورن طیاروں کا استعمال کرتے رہے ہیں۔اسی قسم کی دستاویزات امریکی فوج کے ہاتھ بھی لگیں جنہوں نے خبردار کیا کہ داعش ڈرون طیاروں کو اپ گریڈ کرنے اور انہیں زیادہ فعال طریقے سے جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ داعش ڈرون طیاروں کے استعمال کے لیے بیوروکریٹک اور الگ تھلگ سسٹم کے استعمال میں مہارت رکھتی ہے۔