خبرنامہ

داعش کی 15 عمارتیں تباہ ،35 دہشت گرد ہلاک

دمشق:(اے پی پی) شام کے سرحدی شمالی علاقوں میں ترک مسلح افواج کے تازہ حملے میں داعش کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز ، گولہ بارود کے ڈپو اور ہیڈ کوارٹر سمیت 15 عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق حالیہ جھڑپوں میں 9 شدت پسند ہلاک اور 52 معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ تال ییان کے علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنیوالے پی وائے ڈی اور پی کے کے کے دہشت گردوں پر توپوں اور ٹینکوں سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دریں اثناء الباب کے علاقے میں ترک مسلح افواج کے حملے میں داعش کے کمانڈ کنٹرول مرکز ، گولہ بارود کے ڈپوؤں اور ہیڈ کوارٹر سمیت 15 عمارتوں کو تباہ اور 35 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔