خبرنامہ

دبئی فٹنس چیلنج اختتامی مراحل میں داخل

دبئی فٹنس چیلنج اختتامی مراحل میں داخل
لاہور:(ملت آن لائن) دبئی فٹنس چیلنج اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہونے کو ہے مگر حصہ لینے والوں کا جوش و جذبہ ابھی بھی عروج پر ہے ۔ دبئی کے ولی عہد اور دبئی سپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان نے شہر کے سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو30 دن تک روزانہ 30 منٹ کی ورزش کا چیلنج دیا تھا جس کا ردّعمل حیرت انگیز تھا ۔
شہزادے کا یہ چھوٹا سا چیلنج بڑے بڑے ریکارڈز میں تبدیل ہو گیا ۔ دبئی سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ میں نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا جہاں زیادہ سے زیادہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ان سرگرمیوں میں حصہ لیتے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا ہم نے جوق در جوق لوگوں کو بھرپور حوصلے کے ساتھ ان سرگرمیوں میں حصہ لیتے دیکھا ۔
مہم کے دوران باسکٹ بال ، فٹ بال ، باہمی مشقیں ، بچوں کی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کے کھیلوں کو لوگوں کیلئے جگہ جگہ دستیاب کیا گیا تھا ۔ اس مہم میں سب سے اہم بات یہ تھی کہ شاہد آفریدی اور رونالڈینو جیسی مشہور شخصیات نے فٹنس چیلنج کی حمایت کی اور لوگوں کی درخواست کو قبول کرنے کی حوصلہ افزائی کی ۔